پشاور( نیوزرپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور نے سود ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فراز احمد نے کی۔دوران سماعت مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم تاج ولی نے لین دین کے معاملے میں مدعی عارف کو رقم دی تھی اور پھر سود کا مطالبہ کر رہا تھا ، ملزم کے خلاف تھانہ ٹاؤن میں کے پی پروہیبشن آف انٹرسٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، پراسیکیوشن نے عدالت کوبتایا کہ ملزم عدالت میں پیش نہیں ہو رہا ۔عدالت نے ملزم کی مسلسل غیر حاضری کا نوٹس لے لیا بار بار طلب کے باوجود حاضری نہ ہونے پر عدالت نے تاج ولی کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔