• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر اعجاز خان کے لاپتہ ہونے پر صوبائی وزیر قانون کا اظہارِ تشویش

پشاور (جنگ نیوز)صوبائی وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم پشاور ریجن امیر اعجاز خان کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امیر اعجاز خان کے لاپتہ ہونے اور ان کے موبائل فون سے رابطہ نہ ہونے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ متعلقہ ادارے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے امیر اعجاز خان کی تلاش اور بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائیں۔آفتاب عالم نے کہا کہ امیر اعجاز خان کے اہلِ خانہ اور وکلاء برادری کو اس صورتحال میں شدید تشویش لاحق ہے، اس لیے متعلقہ حکام انہیں پیش رفت سے فوری طور پر آگاہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور وکلاء کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے کہ امیر اعجاز خان جلد بحفاظت اپنے اہلِ خانہ اور ساتھیوں کے درمیان ہوں گے۔
پشاور سے مزید