پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے جنگلات، جنگلی حیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان غازی نے فیتہ کاٹ کر ترقیاتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر پیر مصور خان غازی نے تعمیراتی کام کا موقع پر معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔اس دوران ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو فضل واسی، میاں عابد شاہ بادشاہ، حاجی افتخار خان، فوکل پرسن یعقوب خان، سینئر وائس پریزیڈنٹ جانس خان، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران اور علاقے کے دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔اہلیانِ علاقہ نے منصوبے کے آغاز پر پیر مصور خان غازی، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر خان اور سابق تحصیل چیئرمین پیر محمد اسلام غازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ ترقی کا سفر جاری رہے گا، عوامی خدمت ہمارا عزم ہے۔