پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں واقع کوارٹرز میں دیور نے مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر اپنی بھاوج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتولہ کے دو کم سن بچے بھی ہیں جبکہ اس کا شوہر قتل کیس میں جیل میں قید ہے ۔ پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلا ف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز 25سالہ سعدیہ بی بی زوجہ فراز اپنے گھر میں موجود تھی اس دوران اس کے دیور وقاص کے ساتھ کسی بات پر تکرار ہوئی اور نوعبت فائرنگ تک جاپہنچی۔ملزم نے متعدد گولیاں فائر کیں۔