• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی معاونت، رہنمائی اور انہیں مارکیٹ تک رسائی ترجیحات ہیں، تاجلہ خالد

پشاور (لیڈی رپورٹر )خیبر پختونخوا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نو منتخب نائب صدر تاجلہ خالد نے کہا ہے کہ وہ کاروباری خواتین، خصوصاً نئی خواتین کی معاونت، رہنمائی اور انہیں مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے پ چیمبر کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے اںہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے خواتین کاروباری افراد کو ہم آہنگ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔ اںہوں نے ویمن چیمبر کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ خلوص، لگن اور مثبت سوچ کے ساتھ خواتین کاروباری افراد کے مواقع بڑھانے اور صوبے میں زیادہ مربوط، جدت پر مبنی اور معاشی طور پر بااختیار کاروباری برادری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
پشاور سے مزید