• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں نشہ آور گولیاں تیار کرنے والے 2 نیٹ ورک بے نقاب

پشاور (این این آئی)پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے حسن گڑھی اور ملاکنڈھیر میں رہائشی مکانات میں غیر معیاری نشہ آور گولیوں کی تیاری میں ملوث 2 گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی تیاری اور تقسیم میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر حسن گڑھی پشاور میں واقع ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر نشہ آور گولیاں تیار کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، 25.910 کلوگرام مختلف اقسام کا کیمیکل، 4500 تیار شدہ نشہ آور گولیاں اور منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے جو غیر قانونی سیٹ اپ کا نگران تھا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ سیٹ اپ سے تقریباً 90ہزار سے ایک لاکھ گولیاں ماہانہ تیار کر رہے تھے۔
پشاور سے مزید