• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 55میں گڑیالہ تاجہ کنڈاؤ روڈ کا باقاعدہ افتتاح

پشاور(جنگ نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے بہبودِ آبادی طفیل انجم اور رکن قومی اسمبلی مجاہد خان نے پی کے 55میں گڑیالہ تاجہ کنڈاؤ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ سڑک کی تعمیر معاونِ خصوصی طفیل انجم کے ترقیاتی فنڈز سے مکمل کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر معاونِ خصوصی طفیل انجم اور رکن قومی اسمبلی مجاہد خان نے سڑک کی تعمیر کی تکمیل پر دعا بھی کی۔ اس موقع پر فوکل پرسن علی خان، تنظیمی عہدیداران، کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی طفیل انجم نے کہا کہ پی کے 55میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔
پشاور سے مزید