• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن آزادی اور انسانی حقوق کے احترام کی موجودگی کا نام ہے،ایس اے صہبائی

پشاور (جنگ نیوز) امن عالم کے اس اھم دن پر میں تمام انسانیت کے لیے امن، محبت اور یکجہتی کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔آج دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ امن کی ضرورت ہے۔ امن صرف جنگ کی عدم موجودگی کا نام نہیں؛ بلکہ یہ انصاف، مساوات، بین المذاہب ہم آہنگی، اظہارِ رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کے احترام کی موجودگی کا نام ہے۔ ایک پاکستانی اور انسانیت کے خادم کے طور پر میرا ایمان ہے کہ پائیدار امن صرف اور صرف مذاہب، ثقافتوں اور قوموں کے درمیان مثبت مکالمے، رواداری اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔عالمی یومِ امن کے موقع پر نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی صدر، جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پیس ایمبیسڈر، ایس۔اے۔صہبائی نے زوم کے ذریعے ھیومن رائٹس کمیونٹی، بالخصوص اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس پیس اینڈ پراسپیریٹی ایسوسی ایشن جنیوا کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس۔اےصہبائی نےامن عالم کے قیام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ "پاکستان ہمیشہ امن کے داعی کے طور پر کھڑا رہا ہے۔ ہمارے نوجوان، ہمارے صحافی، ہمارے بین المذاہب رہنما، افواج پاکستان ، ھمارے چند مخلص سیاستدان اور ہماری سول سوسائٹی ایک پرامن پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔
پشاور سے مزید