جامع مسجد لانگ سائیڈ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا

September 29, 2022

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) 9اکتوبر کو گھمکول شریف دارالعلوم جامع مسجد لانگ سائیڈ میں محفل میلاد کا اہتمام کیا جائے گا،نماز ظہر کے بعد سالانہ میلاد شریف کا جلوس نکالا جائے گا۔جلوس لانگ سائیڈ ڈیکنسن روڈ، وہمز لوروڈ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک میں اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے راستہ میں کھانے پینے کی اشیا کی سبیل لگائی جائے گئی،جلوس کے اختتام پر لنگرکا اہتمام ہوگا۔دنیا بھر کی طرح برطانیہ کے مسلمان بھی آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ سے لازوال محبت کا اظہار کریں گے، جلوس میں عاشقانِ رسول ﷺ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، عالمی شہرت یافتہ اسکالر پیر شیخ ثاقب اقبال شامی کی قیادت میں علمائے کرام ثناخواں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ نعت پیش کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد میں پہنچیں گے۔وکٹوریہ پارک مرکزی جامع مسجد مانچسٹر کے صدر سالسٹر حامد خان نے جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دوسال کورونا وائرس کی وجہ سے میلاد شریف کا جلوس نہیں نکال سکے،انہوں نے کہا کہ میلاد شریف کا جلوس اپنے مقررہ کردہ وقت پر شروع ہوگا اور مانچسٹر کی گلیوں سے گزرتا ہوا مانچسٹر سنٹرل مسجد تک پہنچے گا،جہاں ایک خوبصورت روحانی محفل کا اہتمام کیا جائے گا۔