دنیا کساد بازاری کی طرف بڑھ رہی ہے، ڈبلیو ٹی او

September 29, 2022

جنیوا(نیوز ڈیسک) تجارت کی عالمی تنظیم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے خبردار کیا ہے کہ پے در پے بحرانوں کے باعث دنیا تیزی سے عالمی کساد باری کی طرف بڑھ رہی ہے۔خبر رساںنے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی سربراہ نگوزی اوکونجو آئیویلا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جاری تصادم بحرانوں کو جنم دے رہے ہیں جوعالمی سطح پر کساد بازاری کی وجہ بن سکتے ہیں۔تنظیم نے دنیاکےممالک سے اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نگوزی اوکونجو آئیویلا نے ڈبلیو ٹی او کے سالانہ پبلک فورم کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ’میرے خیال میں ہم عالمی کساد بازاری کی طرفبڑھ رہے ہیں تاہم یہ وقت ہے یہ سوچنے کا ہے کہ ہم اس سے باہر کیسے نکلیں گے، ہم کو پیداوار کو بحال کرنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے۔‘ اسی طرح خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ نے بھی ملتے جلتے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال عالمی معیشت کو اس سے بڑھ کر ضرب لگ سکتی ہے جس کا خدشہ پچھلے سال ظاہر کیا گیا تھا اور اس کی وجہ سے روس یوکرین جنگ کے اثرات ہیں۔