ٹرانس جینڈر بل اسلامی تعلیمات سے بغاوت ہے،جمعیت نظریاتی

September 29, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جامع مفتاح العلوم کے بانی شیخ اہلحدیث والقران مولاناعبدالباقی نے جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی حافظ مصورشاہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ کے شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے مولاناعبدالباق اور سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ متنازع بل پر ایک جماعت کی جانب سے بیانات پرتعجب کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی میں جب بھی قراداد پیش ہونے پرقانون سازی کی کاپیاں تمام ممبران کودی جاتی ہیں لیکن ٹرانسجینڈر بل 2018 میں پیش ومنظور ہوا۔اوراب 2022میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے دورمیں منظورہوا ہے، انہوں نے کہاکہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سےجنسی آوارگی اور بے راہ روی کو فروغ دینے کی کوشش ہے اورغیر اسلامی بل ہے دراصل یہ ایکٹ ملک سے اسلامی تہذیب وثقافت ختم کرنے کی کوشش ہے اور یہ بل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ماتھے پر بدنماداغ ہے مغربی این جی اوز کے ایجنٹ مملکت پاکستان میں مغربی تہذیب کی آبیاری کے لیے یہ کوششیں کر رہے ہیں یہ اسلامی معاشرتی، اخلاقی اور خاندانی نظام کی تباہی سے دوچارکرنے کی سازش وکوشش ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کی تمام شقیں غیراسلامی و اسلامی تعلیمات سے بغاوت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، معاشرہ کو برباد کرنے کے منصوبے پر شیطانی نظام کو پاکستان پر مسلط کیا جارہا ہے۔یہ کسی سے ہمدردی نہیں بلکہ یہ قانون ہم جنس پرستوں کے تحفظ کا قانون ہے حقوق کے نام پر ٹرانس جینڈر ایکٹ، عورت مارچ، حقوق نسواں یہ سب مغربی قوتوں کی ایما پر مسلط کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے اس قانون کے خلاف عملی میدان میں آکردینی قوتوں اسلام پسندعوام کی ترجمانی کی اور ہر فورم پر اس کے خلاف موثر آواز اٹھائی گی اور اس کو روکنے کیلئے عملی کردار ادا کریگی شیخ مولاناعبدالباقی نے ٹرانسجینڈربل پر احتجاج کر کے قوم کواس خباثت سے آگاہی پرخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرمولوی جلال الدین مولوی عبدالظاہر آغا مولوی محموداوردیگرعلما موجودتھے۔