• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسنؓ نے امت کے اتحاد اور امن کو ہمیشہ ترجیح دی،علماء

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صو بائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ،مولاناعبداللہ منیر ،ڈاکٹر عطا الرحمان اورمولاناعبدالرحیم رحیمی نےکہاہے کہ حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی زندگی صبر، برداشت، امن اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کا عظیم درس دیتی ہے آپ کی پوری زندگی امت میں محبت، اخوت اور صلح کی مثال ہے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور جنگ سے بچنے کی کوشش کی آپ نے اپنی خلافت بھی اس لیے چھوڑ دی تاکہ امتِ مسلمہ خونریزی سے محفوظ رہے اور مسلمانوں میں اتحاد قائم رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ولادت حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے موقع پر جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ آج کے دور میں جب امت مختلف مسائل اور اختلافات کا شکار ہے ہمیں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی سیرت سے سبق لیتے ہوئے اتحاد اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں امت کے اتحاد اور امن کو ہمیشہ ترجیح دی، آپ کی سخاوت، بردباری اور تقویٰ تاریخِ اسلام میں نمایاں مقام رکھتا ہے حضور اکرم ﷺ کو آپ سے بے حد محبت تھی اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ حسن و حسین جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔
کوئٹہ سے مزید