کوئٹہ(پ ر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے رہنماؤں نے چمن اور بلوچستان کے درجنوں تاجروں کے گزشتہ چھ ماہ سے افغانستان میں پھنسنے پر شدید تشویش و حیرت کا اظہار اور حکومت پاکستان سے اس بابت فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر پاسپورٹ پر افغانستان جانے والے پاکستانی شہریوں کو واپس وطن لانا ریاست پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے اس معاملے میں مسلسل خاموشی اور غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے صدر رحیم آغا، جنرل سیکرٹری ولی افغان ترین، ایگزیکٹو چیئرمین حاجی داود خلجی، حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی حبیب اللہ موسیٰ خیل، حاجی عبدالغفار ناصر، دولت خان ترین، عبدالجبار تنیو، شمن عمرانی، انجمن تاجران چمن کے صدر حاجی جمال شاہ اچکزئی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالواحد اچکزئی، چیئرمین اسلم خان اچکزئی اوردیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیاہےکہ جو پاکستانی شہری قانونی دستاویزات کے ساتھ افغانستان گئے ہیں انہیں فوری طور پر وطن واپس لانے کے لئے حکومتی سطح پر خصوصی انتظامات کیے جائیں۔