• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت بازار میں جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات پر تشویش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ کے لیاقت بازار میں جیولر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں کوئٹہ شہر کے ہر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوچکے ہیں اس حوالے سے گزشتہ دنوں پارٹی پریس ریلیز میں جرائم کی وارداتوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں، شہریوں کو زدکوب، زخمی کرنے ان سے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل چھیننے، گاڑیوں کے چوری ہونے، گھروں، دکانوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں کی نشاندہی کی گئی تھی جرائم کی وارداتیں مسلسل جاری ہیں جن کا سدباب پولیس کی ذمہ داری ہے لیکن کوئٹہ شہر میں ہر پولیس تھانے کے احاطے میں پولیس اہلکار خود عوام کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے عام شہریوں، مزدوروں، طلباء، نوجوانوں کو ڈبل سواری، کاغذات کے نام پر تنگ کرنا، شناختی کارڈ نہ ہونے کے بہانے کم عمر نوجوانوں کو تنگ کرنے، پولیس تھانے لے جانے، رشوت لینے کا سلسلہ جاری ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیاقت بازار جیولر کے دکان سے چوری ہونیوالے زیورات فوری برآمد اور چوروں کوکٹہرے میں لایا جائے۔
کوئٹہ سے مزید