کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو کسی تسلیم شدہ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ ڈگری ایوارڈنگ کے لیے الحاق دینے کے حوالے سے الحاق کمیٹی کا اجلاس بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ میں ہوا اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی ، پروفیسر ڈاکٹر راز محمد ، پروفیسر ڈاکٹر امجد بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان ، ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈاکٹر بلال شمس نے شرکت کی شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس الحاق سے بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کو مزید مضبوط بنانے، ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے اور طبی تحقیق کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اجلاس کے اختتام پر اس عمل کو آگے بڑھانے اور بلوچستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل تعلیم کے فروغ کے لیے اہم سفارشات مرتب کی گئیں۔