ٹیرف سبسڈی کے اجراء میں تاخیر کے باعث کے ای کیش فلو پر دباؤ جاری ہے، کے الیکٹرک

October 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکڑک نے کہا ہے کہ ٹیرف سبسڈی کے اجراء میں تاخیر کے باعث کے ای کیش فلو پر دباؤ جاری ہے،ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کلیمز کی مد میں 380 ارب روپے سے زیادہ کے اجراء میں مسلسل رکاوٹ کے ای کے کیش فلو چیلنجز کو بڑھا رہی ہے، ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ اگست 2022تک، مختلف وفاقی اور صوبائی حکومتی اداروں سے کمپنی کی وصولیاں 452.7 بلین روپے پر پہنچ گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر TDS کلیمز کی مد میں ہے یہ رقم صارفین کی طرف سے تقسیم کار کمپنیوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ادا کی جاتی ہے تاکہ ملک میں لاگو ٹیرف رجیم کے تحت بجلی کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکے ٹی ڈی ایس کے اجراء سے کمپنی کو ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی کی ادائیگیوں میں بھی مدد ملے گی ۔