کل سے کراچی سے مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

October 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے اتوار 2 اکتوبر سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کرلیایہ فیصلہ وفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اس اجلاس میں وزارت ریلوے اور محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔