غیر معیاری سرکاری آٹا‘ لیبارٹری رپورٹ پر پنجاب کی فلور ملز کو جرمانے

October 01, 2022

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پنجاب نے غیر معیاری سرکاری آٹا فروخت کرنے پر متعدد فلور ملز مالکان کو جرمانے کر دیئے ہیں۔ سلطان زمان فلور ملز اور یونائیٹڈ کشمیر فلور ملز کو20‘ 20ہزر روپے اور کشمیر یونائیٹڈ فلور ملز کے مالک کو 8ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ حسن رولر فلور ملز‘ الفتح فلور ملز‘ نیو الفتح فلور ملز‘ نصرت فلور ملز‘ احمد فلور ملز کو محکمہ خوراک نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ اسی طرح آٹے میں نمی زیادہ ہونے پر کلاسک فلور ملز‘ النور فلور ملز کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سفیان آصف اعوان نے وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کوالٹی کنٹرول لیبارٹری فار سیریلز اینڈ پراڈکٹس جوہر آباد کے سرٹیفکیٹ نمبر QCL-Analysis-2022/286کی رپورٹ آنے پر تحریری وارننگ اور جرمانے جاری کئے ہیں۔