مریم نواز کی بریت پر ن لیگ کی اظہار تشکر کی تقریب، مٹھائی تقسیم

October 01, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر پارٹی آفس نصیر آباد میں اظہار تشکر کی تقریب ہوئی نعرے بازی کی گئی اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے ، خواجہ عمران نذیر،شائستہ پرویز ملک،علی پرویز ملک ،مہر اشتیاق،چوہدری شہباز، اور غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان ، کنول لیاقت، سعدیہ تیمور،سنبل مالک،سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید،ارم چوہدری سمیت دیگر کی جانب سے آفس میں مٹھائی تقسیم ہوئی خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت سرخرو ہوئی ہے ،عمران نیازی نے ہماری قیادت کے خلاف سیاسی انتقام میں جھوٹے مقدمات قائم کیے،عمران نیازی کے جھوٹ کا پول قوم کے سامنے آگیا ہے۔ انچ سال مریم نواز کو نواز شریف کی بیٹی ہونے کی سزا دی گئی،ثاقب نثار کو سوال کرنا چاہیے تھا کہ ایک ڈاکومنٹس دیکھا دیں جس سے فلیٹ کا تعلق نواز شریف سے ہے۔