عامر لیاقت کی قبر کشائی کیلئے اہلیہ دانیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

October 02, 2022

اسلام آباد (اے پی پی) عامر لیاقت حسین (مرحوم) کی اہلیہ دانیہ بی بی نے قبر کشائی کے حوالہ سے ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیاہے۔دانیہ بی بی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سندھ ہائیکورٹ نے ثبوتوں اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی طلاق یافتہ بیویاں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتیں جبکہ عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ جاننا ضروری ہے۔ عامر لیاقت کی بیوی ہونے کے ناطے ان کی وفات کے بعد وارث ہوں۔ عامر لیاقت کے بچے اور بیویاں جائیداد و مال پر غیر قانونی قابض ہوچکے ہیں۔