لاہور(خالدمحمودخالد)پاکستان کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پولینڈ میں 16 اگست کو سلیشیا ڈائمنڈ لیگ میں دونوں جیولین کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑا کو ہرا کر پاکستان کے لیے تاریخ رقم کی تھی۔ پولینڈ میں ارشد ندیم کے ساتھ نیرج چوپڑہ کے ہونے والے مقابلے سے دونوں ممالک کے شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔