• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھول دئیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ

صوابی(آئی این پی ) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے سبب اسپل ویز کھول دئیے گئے، دریائے سندھ میں طغیانی کا خطرہ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ماہی گیر اور مویشی پالنے والے افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جانے کے بعد الرٹ بھی جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہا ؤ میں اضافہ ہوگا، جسکے باعث پانی کی سطح 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہا ؤکی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا دریائے سندھ کے آس پاس رہائشی محتاط رہیں۔

ملک بھر سے سے مزید