پشاور(سٹاف رپورٹر )افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی مدت میں ممکنہ توسیع کے پیش نظر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل رک گیا ہے جبکہ غیر قانونی مہاجرین کیخلاف آپریشن اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی تھم گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے قانونی افغان مہاجرین کے قیام میں ممکنہ توسیع کے باعث افغان مہاجرین نے فوری واپسی ترک کردی ہے ،ذرائع کے مطابق اب تک پانچ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں تاہم اب بھی پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں لاکھوں افغان مہاجرین قیام پذیر ہیں۔