• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: PTI کارکنوں کو گرفتاریوں سے بچانے کیلئے وکلاء کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد وکلاء نے انھیں گر فتاری سے بچانے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ، ذرائع کے مطابق وکلا نے پی ٹی آئی کارکنوں کو 5 اگست تک اسلام آباد کی کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہونے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ اطلاعات ہیں کہ گرفتاریوں کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہ سکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عدالتیں کسی ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہیں تو وہ اگلی سماعت پر منسوخ کرائے جا سکتے ہیں، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج متعدد مقدمات کی سماعتیں 5 اگست تک مقرر ہیں، ہفتہ کے روز بھی عدالت میں پیشی کے بعد 4 کارکنوں کو کچہری کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید