اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)راولپنڈی اسلام آباد کے معروف سیاسی گھرانے کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان مولانا فضل الرحمان سےملاقات کے بعد 18جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں وہ ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں تاجی خان کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔