کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے پاک بھارت جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کیا مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے قدم اٹھائیں تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اس بات کا اشارہ ہے کہ جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مودی سرکار اپنی قوم کے سامنے ہونے والی رسوائی کے لئے پاکستان پر ایک بار پھر حملہ کرسکتا ہے۔