• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز شیخ کو ڈی جی لائبریریز کےعہدے سے ہٹا دیا گیا، سرور چنڑ تعینات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر کلچر اعجاز شیخ کوڈائریکٹر جنرل لائبریریز کےعہدے سے ہٹا کر انکی جگہ ڈائریکٹر لائبریریز غلام سرور چنڑ کو تعینات کردیا گیا ہے،چیف سیکرٹری سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ثقافت ،سیاحت نواردات وآرکائیو سندھ کی سچل سرمست سندھ گورنمنٹ لائبریری خیرپور میں تعینات ڈائریکٹر لائبریریز غلام سرور چنڑ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل لائبریریز تعینات کردیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق غلام سرور چنڑ کو لائبریری ونگ میں سب سے سینئر آفیسر ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی جی لائبریری کا چارج دیا گیا ہے ,واضح رہے کہ ڈائریکٹر کلچراعجاز احمد شیخ کے پاس ڈی جی کلچر کا اضافی چارج تھا جو ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید