ختم نبوت پر عمران خان نے دوٹوک موقف اپنایا، پیر منور جماعتی

October 02, 2022

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے عالمی پلیٹ فورم پر ختم نبوت پر واضح اور دو ٹوک موقف اپنا کر عاشق رسول ہو نے کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین امیر ملت علی پور شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے دورہ پاکستان کے بعد برطانیہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے علماء مشائخ کنونشن لاہور میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی اور عمران خان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس میں ختم نبوت پر واضح اور دو ٹوک موقف اپنانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ یاد رہے امیر ملت پیر منور حسین جماعتی کے جد امجد پیر جماعت علی شاہؒ نے قیام پاکستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر تحریک پاکستان میں عملی طور پر حصہ لیا تھا۔