سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے مختلف ہسپتالوں کے دورے ، اپ گریڈیشن پربریفنگ

October 02, 2022

لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے گورنمنٹ سٹی ہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ اوردیگر رورل ہسپتالوں کے دورے کئےاور جاری ترقیاتی کاموں سمیت ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن کے معاملات پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے کہاکہ سٹی ہسپتال کو اپ گریڈ کر کے 110 بیڈ کا ہسپتال بنایا جا رہا ہے جبکہ یہاں پارکنگ جیسے مسائل بھی حل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی پر پابندی ہٹا کر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔سیکرٹری صحت نے تلہ گنگ ہسپتال میں صحت سہولت کارڈز، ڈینگی کاؤنٹرز گئے، کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کے لئے زیر تعمیر رہائشوں کا معائنہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرزاق کی ہسپتالوں کی اپگریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی، سرجیکل، بچہ اور گائنی وارڈز میں جاکر مریضوں سے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا ۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے گورنمنٹ سٹی ہسپتال، تلہ گنگ میں زیر تعمیر 10 بیڈ کا ٹراما سنٹر اور 10 بیڈ کی گائنی وارڈ کا بھی جائزہ لیا اور سٹی ہسپتال کی اپگریڈیشن کے لئے مزید 40 بیڈز بڑھانے کی منظوری دی۔