نانبائی تنظیموں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

October 02, 2022

پشاور (وقائع نگار )پشاور کے نانبائی تنظیموں نےآٹے کی قیمتوں میں روز بروز اضافے ٗ روٹی کے نرخ نہ بڑھانے اور دیگر مطالبات کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ لگا لیا کیمپ میں پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد رحیم صافی،جی ایس نواب خان یوسفزئی اور انجمن نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فاروق اور جی ایس رحمان اللہ صافی سمیت کثیر تعداد میں مختلف وارڈز کے نانبائیوں نے شرکت کی اور کیمپ پر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز آویزاں کئے گئے ہیں دونوں نانبائی تنظیموں کے عہدیداروں نے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب سے آٹے کی پابندی کا خاتمہ کیا جائے، ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور نانبائیوں کے ساتھ رویہ درست کرے اور آٹا کی قیمت کے مطابق روٹی کا نرخ مقرر کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرنے پر مجبور ہونگے۔