کراچی: اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جنوری تا اگست 75 شہری قتل

October 02, 2022

—فائل فوٹو

کراچی میں شہریوں کو اسٹریٹ کرائم نے خوف و دہشت میں دھکیل دیا، یہاں مزاحمت پر لوگوں کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا جاتا ہے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے جنوری سے اگست تک 75 شہریوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

شہر میں 8 ماہ میں شہریوں کو 1500 گاڑیوں اور 37 ہزار موٹر سائیکلوں سے بھی محروم کر دیا گیا۔

کراچی میں رپورٹ کیے جانے والے اعداد و شمار میں قاتل اسٹریٹ کرمنلز نے 38 ہزار موبائل فونز چھینے۔

دوسری جانب کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی کے اسٹریٹ کرائم ڈیٹا میں 50 ہزار کا واضح فرق بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

کراچی میں شہری پولیس میں رپورٹ کرانے سے گریز کرتے ہوئے سی پی ایل سی میں واردات سے متعلق رپورٹ کراتے ہیں۔

مجموعی طور پر پولیس اور سی پی ایل سی کے اعداد و شمار میں 50 ہزار سے زائد کا فرق سامنے آیا ہے۔