فرانس میں مقیم کمیونٹی نے سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کی، مشتاق جدون

October 03, 2022

پیرس (رضا چوہدری) زندگی بہت بڑی نعمت ہے،آخرت سنوارنے کیلئے بے سہارا لوگوں کی مدد کرنی چاہئے، یہ بات ڈائریکٹر شوکت خانم فرانس مشتاق خان جدون نے کی،وہ یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اپنے بھائی مبارک جدون کے ہمراہ شوکت خانم فنڈز ریزنگ پروگراموں پر بریفنگ دے رہے تھے، انہوں کہا زندگی جب بھی خوشحالی آئے زندگی کی خوشیوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے سیلاب زدگان کیلئے دل کھول کر عطیات دیئے اور ثابت کیا کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہے، انہوں نے کہ 5اکتوبر کو شوکت خانم فنڈز ریزنگ پروگرام رفاعی کاموں کے لئے دعوت اور شرکا کےلئے تفریح کا فیملی پروگرام ہوگا، توقع ہے یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور فرانسیسی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مبارک جدون نے واضح کیا کہ داخلہ فیس سب کےلئے لازمی ہوگی جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ عشائیہ بھی ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری اشفاق جٹ ،یاسر خان اور چوہدری افضال ڈھل نے بتایا کہ فرانس میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کو شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال فرانس کی طرف سے بہتریں پروگرام میوزیکل شو گلوکار ملکو کے سنگ وینس ہال میں پانچ اکتوبر شام سات بجے پیش کر رہے ہیں جس میں بہترین روایتی پاکستانی کھانوں کے ساتھ لطف اندوز ہو سکتے ہیں،پروگرام سےآنے والی رقم شوکت خانم کینسر میموریل ہسپتال کو دی جائے گی،یہ فیملی پروگرام ہے۔