ایبٹ آباد، ٹائیفائیڈ سے بچائوکیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم شروع

October 03, 2022

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت نے ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکوں کی 12 روز کی مہم کا آغاز کر دیا ۔3سے 15اکتوبر تک مہم میں ایبٹ آباد کی 7یونین کونسل میں ایک لاکھ 32ہزار نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے۔محکمہ صحت کے ساتھ پی ایچ سی گلوبل سمیت دیگر بھی ساتھ دے رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال ،ای پی آئی کے ڈاکٹر یاسر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ،پولیو ،ڈینگی سمیت دیگر انسداد مہم میں میڈیا نے آگاہی کیلئے کام کیا اور فرنٹ لائن میں رہ کر قربانیاں بھی دیں خود بھی اس کا شکار ہوئے ۔ ٹائیفائیڈ بچاؤ مہم کے لئے 106ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ہر ٹیم تین افراد پر مشتمل ہو گی۔محکمہ صحت کی ٹیمیں سکولز میں بھی جاکے بچوں بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔ضلع میں سات یونین کونسلز ایبٹ آباد کینٹ ،سنڑل اربن ،ملک پورہ اربن ،کیہال اربن ،نواں شہر ،حویلیاں سٹی اور حویلیاں کینٹ شامل ہیں۔مہم میں ایک لاکھ 32ہزار بچوں اور بچیوں کو حفاظتی ٹیکےلگانے کا ہدف مقرر ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہسپتالوں میں آنے والے بچوں کا معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ بہت سے بچوں کو علاج کے باوجود علامات ختم نہیں ہو رہی تھیں ۔اس حساس نوعیت پر تھنک ٹینک نے فیصلہ پراس بیکٹیریا سے بچاؤ کے لئے مہم شروع کر رہی ہےجس میں نو ماہ سے 15سال تک کے بچوں بچیوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کو ٹیکے لگائے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں ابتدائی طور پر سات یونین کونسل میں مہم تین سے 15اکتوبر تک جا ری رہے گی اس میں والدین ہچکچاہٹ نہ رکھیں اس کی بچوں کو ان کی صحت کے لئے بہت ضرورت ہے۔ حکومت بھی اس پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ای پی آئی کے ڈاکٹر یاسر نےکہا کہ ٹائیفائیڈ خوراک ،نکاسی آب اور مضر صحت پینے پانی سے پھیلتا جا رہا ہےجس میں شہری یونین کونسلز ذیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا بیکٹریا انسان کے پتہ میں گھر بنا لیتا ہے اور چھپ کے بیٹھ کے آنکھ مچولی کھیلتا ہے۔