• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقارعلی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ پشاور ہائیکورٹ میں منائی گئی

پشاور(نیوز رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 98ویں سالگرہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں منائی گئی اس موقع پر پشاورہائیکورٹ کے بار روم میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک نے کی جبکہ اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک کوبھی وفاقی آئینی عدالت میں خیبرپختون خوا سے جج تعینات کیا جائے کیونکہ انکی پارٹی کےلئے لازوال خدمات ہیں اس موقع۔پر پارٹی سے منحرف ممبران کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کا بھی مطالبہ مشترکہ قرار داد کے ذریعے کیا گیا ۔گزشتہ روز۔منعقدہ تقریب کی صدارت پیپلز لائرز فورم کےصوبائی صدر گوہر رحمان خٹک نے۔ تقریب میں صوبائی صدر ،سینئر رکن مہم آفریدی اور جنرل سیکرٹری لاجبرخان سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی رہنمائی شریک ہوئے ۔اس موقع پر صوبائی صدر گوہر رحمن خٹک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی جموریت کیلئے خدمات کو یاد کرنا ہے کیونکہ انہوں نے ایک آمر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اس مشن کو اگے بڑھا رہے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔
پشاور سے مزید