• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ، نوجوان ڈاکٹر نے محبت میں ناکامی پر مبینہ خودکشی کرلی

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے گلبرگ میں نوجوان ڈاکٹر نے محبت میں ناکامی پر مبینہ طور پر خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ہے ،ورثاءکے مطابق متوفی کو ڈپریشن کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا ،پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔ تھانہ گلبرگ پولیس کے مطابق واقعہ گلبرگ نمبر3کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں 25سالہ امر خان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکو زخمی کردیا ،مجروح کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کا کہناہے کہ متوفی کو ایک لڑکی پسند تھی تاہم اس کی شادی ہوگئی تھی جس پر وہ دلبرداشتہ تھا جبکہ متوفی کے بھائی نے پولیس کو بتایاکہ اس کا بھائی ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا ۔ متوفی پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر بتایاگیا ہے اور اس کا خاندان بھی اعلی تعلیم یافتہ اور اس پیشے سے وابستہ ہیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول برآمد کرکے گھروالوں کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ مختلف پہلووں سے کیس کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید