فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کا رروائی، بڑی مقدار میں جعلی شہد برآمد کرلیا گیا

October 03, 2022

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے تاج آباد بورڈ میں ایک کارخانے پر چھاپہ مارتے ہوئے اس سے بڑی مقدار میں جعلی شہد برآمد کرلیا ہے۔ کارروائی کے دوران 4000 کلو سے زائد مضر صحت شہد برآمد کیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران کارخانے میں جعلی شہد کی تیاری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی یونٹ میں چینی کی بوریاں اور کیمکلز بھی برآمد کئے گئے جس کی آمیزش سے جعلی شہد تیار کیا جارہا تھا یونٹ میں شہد کو اصلی ہونے کہ شبہ دینے کے لئے شہد کے ویکس کا استعمال بھی کیا جارہا تھا۔ جعلی کو تیاری کے بعد چھوٹے کنٹینرز میں پیک کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق یونٹ میں جعلی شہد کی تیاری کے بعد اسے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یونٹ کو سیل کردیا، جبکہ تیار شدہ مضر صحت شہد کو ضبط کرلیا۔ کاروائی میں شہد کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء اور سامان کو بھی ضبط کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مضر صحت شہد کی تیاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔