بیٹی نےاکیلے پن کا شکار والد کی 5 ویں شادی کروادی

October 03, 2022

اسکرین گریب

اکیلے پن کا شکار 56 سالہ باپ کی 5ویں شادی اس کی اپنی ہی بیٹی نے اپنی پسند کی لڑکی سے کروا دی۔

یوٹیوب چینل کے مطابق شوکت کی 10 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے، جن میں سے ایک بیٹا اور 8 بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ 2 بیٹیوں کی شادی ہونے والی تھی کہ انہیں والد کی فکر ستانے لگی۔

جن 2 بیٹیوں کی شادی ہونے والی تھی، انہیں شادی کے بعد اپنے والد کی فکر ستائی تو انہوں نے اپنی پسند کی لڑکی سے اپنے والد کی 5ویں شادی کروا دی۔

سونے پر سہاگہ یہ کہ جس روز بیٹیوں کی شادی ہوئی اسی روز ان کے والد کے ولیمے کی رسم ادا کی گئی۔

ان کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے بعد ان کے والد اکیلے ہوجائیں گے، انہیں کسی کے ساتھ کی ضرورت ہوگی اس لیے انہوں نے اپنی پسند کی لڑکی سے خود ہی اپنے والد کی شادی کروائی۔

یاد رہے کہ شوکت کے کُل 39 نواسے نواسیاں اور 1 پوتا ہے، جبکہ ان کی سابقہ تمام بیویوں کا انتقال ہوچکا ہے۔