لاپتہ افراد کمیشن،11 برس میں 8 ہزار 869 کیسز موصول

October 04, 2022

اسلام آباد ( طاہر خلیل)لاپتہ افراد کمیشن کو11برس میں8ہزار869کیسز موصول ہوئے ‘ 6 ہزار648کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ حراستی مراکز اور قید سے 5ہزار337 افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ‘یہ بات لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سےرپورٹ میں بتائی گئی ‘رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے مارچ2011میں لاپتہ افراد کمیشن قائم کیا، اس وقت وزارت داخلہ نے 136کیسز کمیشن کو بھجوائے، بعدایسے مقدمات کے اندراج میں اضافہ ہوااورمتعلقہ حکومتوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً لاپتہ افراد کمیشن کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی جبکہ کمیشن نے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں لاپتہ افراد کی تلاش کےلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں،کمیشن میں تمام لاپتہ افراد کے کیسز کا ڈیٹا اور معلومات مکمل طور پر محفوظ رکھی جاتی ہیں۔