• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کی دو فضائی میزبان جدہ ایئرپورٹ پر آپس میں لڑ پڑیں، دونوں معطل

کراچی (اسد ابن حسن) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑپڑیں اور تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا دونوں معطل۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ہوئی۔ دونوں ایئرہوسٹس کے درمیان معاملہ شروع ہوا تو پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر پھر بات آگے بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد ایئرلائن کے اسٹیشن مینیجر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔ ترجمان پی آئی اے نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید