• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی فروخت کیلئے یکم سے 8 فروری مقرر

لاہور( جنگ نیوز) لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی فروخت کیلئے یکم سے 8 فروری مقرر، تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت 2026 منانے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی جس کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو منائی جا سکے گی، بسنت کے دوران صرف منظور شدہ اور معیاری پتنگ بازی کا سامان استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن میں چرخی کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دھاتی تار، نائیلون، پلاسٹک یا تیز مانجھا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید