• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، الیکٹر ک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن پر مہنگی بجلی کی فراہمی پر حکام طلب

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت وپیداوار نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے قائم کیے جانیوالے چارجنگ اسٹیشن پر مہنگی بجلی کی فروخت پر وزارت بجلی اور نیشنل انرجی ایفیشنسی و کنزرویشن اتھارٹی کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ، وزات صنعت کے حکام نے بتایا کہ 2030تک الیکٹرک گاڑیوں کا 30فیصد کا ہدف حاصل کیاجائے گا  الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے یونٹس کے قیام کےلیے چار اور تین پہیوں والی گاڑیوں کےلیے 17لائسنس اور موٹر بائیک کی تیار ی کےلیے 77لائسنس جاری کیے جاچکےہیں ، جلد ہی مزید چارلائسنس تین اورچار پہیوں کی گاڑیوں کی تیاری کےلیے جاری کیے جائیں گے 22لاکھ الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں آئینگی ، الیکٹرک گاڑیوں پر حکومت کی جانب سے سبسڈی دی جارہی ہے دو پہیوں والی گاڑی کےلیے 80ہزار روپے اور تین پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کےلیے چار لاکھ روپے کی سبسڈی حکومت فراہم کررہی ہے، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر خالدہ عطیب کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی نے معاون خصوصی صنعت وپیداوار اور چیئرمین ایف بی آر کی اجلاس میں عدم شرکت پر اظہار ناپسندیدگی کیا ، حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں برس الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانیوالی سبسڈی ایک لاکھ 16ہزار موٹر بائیک اور 3170 الیکٹرک رکشوں کو دی جائے گی ، 120ارب روپے کاربن لیوی کی مد میں جمع کیے جائیں گے اور یہ رقم سبسڈی کی مد میں ادا ہوگی ، حکام نے بتایا کہ کوشش ہےکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں درآمدی بل کو 9ارب ڈالر تک کمی لائی جائے۔

ملک بھر سے سے مزید