• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی انڈر 19 کر کٹ سیریز پاک، زمبابوے کا میچ بارش کی نذر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہرارے میں کھیلے جانے والے سہ فریقی انڈر 19 کر کٹ سیریز میں پاکستان اور زمبابوے کےمیچ میں بارش نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ،میچ بارش کی نذر ہوگیا، ٹاس جیت کر زمبابوے نے پہلے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو نقصان دہ ثابت ہوا،پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 354رنز بنائے، پاکستان کے اوپنر سمیر مہناس ایک بار پھر بہترین فارم میں نظر آئے، انہوں نے142رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیلی، سمیر منہاس نے 106گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 17چوکے اور 4چھکے بھی شامل تھے، تیسرے نمبرکے بیٹر عثمان خان نے میزبان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، عثمان خان نے 112 گیندوں پر 121 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12چوکے اور2چھکے شامل تھے۔

ملک بھر سے سے مزید