• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب 16رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے ظفر مسعود کو چیئرمین منتخب کر لیا اور 16 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن نے 16رکنی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب اور اعلان کر دیا ہے، جس میں دو خواتین اراکین اور آٹھ نئے شامل ہونے والے رکن بینک شامل ہیں۔انتخابات کے بعد، ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر بینک آف پنجاب کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ظفر مسعود کو پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب کیا۔ نئی قیادت میں حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرناصر سلیم کو سینئر وائس چیئرمین، جبکہ فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین کو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید