• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار کی سطح عبور کرلی

کراچی( جنگ نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار کی سطح عبور کرلی۔بازار میں85کروڑ شیئرز کے سودے 42ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 19590ارب روپے ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر100 انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار سے 411 پوائنٹس اوپر گیا۔

ملک بھر سے سے مزید