اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی اسٹیل مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے تعین کے لیے کم از کم ویلیو میں اضافہ کرتے ہوئے اسٹیل سیکٹر کے لیے نئی ویلیوایشن رولز نافذ کر دیے ہیں، اس ضمن میں ایس آر او 2402 (آئی) 2025 جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سابقہ نوٹیفکیشن ایس آر او 1636 (آئی) 2024 کو منسوخ کر دیا گیا ہے، ایف بی آر کے مطابق نئی ویلیوایشن 10 دسمبر سے مؤثر ہو چکی ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی اسٹیل مصنوعات کی کم از کم ویلیو کو ایڈ ویلیورم بنیاد پر دوبارہ مقرر کیا گیا ہے۔