اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے کرپشن ، بدانتظامی اور نااہلی کے الزامات پر گریڈ 18کی افسر مس شیرازہ حمید کو ملازمت سے برطرف کر دیا، مس شیرازہ حمید لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور میں تعینات تھی اور ان کو اکتوبر 2024میں مذکورہ الزامات پر چارج شیٹ کیاگیا ،چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری ریونیو راشد محمود لنگڑیال نےانکوائری کا عمل تسلی بخش اوران کو انتہائی سنگین بدانتظامی اورنااہلی کا مرتکب قرار دے کر ملازمت سےبرطرفی کے احکامات جاری کر دیئے ، مس شیرازہ حمید کو 30روز کے اندر اپیلٹ اتھارٹی میں اپیل کرنے کا حق بھی دیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ افسر پر میسرز گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے سیلز ٹیکس ریفنڈز پروسیس میں بدعنوانی کے الزامات ہیں جس کی مد میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا ،54کروڑ90لاکھ روپے سے زائد ان پٹ ٹیکس پر ناقابل قبول ریفنڈزجاری کیے گئے۔