• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس سوشل میڈیا پر ہلچل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی بانی ایم کیو ایم کے خلاف اتوار کو ہونے والی دھواں دار پریس کانفرنس نےسوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، شہریوں نے اس پریس کانفرنس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں خاصے تلخ جملے بھی ادا کئے وہ کراچی اور مہاجر قوم کے مفاد پر اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے، تاہم سوشل میڈٖیا صارفین نے بھی اس پریس کانفرنس کے حوالے سے اپنی بھڑاس نکالی،بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال اپنی پارٹی کے سنیئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے حوالے سے اصل حقائق جلد سامنے لائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید