• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ، ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی کے آرڈر منسوخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلور ملز مالکان کا احتجاج رنگ لے آیا حکومت سندھ نے ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی کے آرڈر منسوخ کردئیے، سندھ حکومت نے فلور ملز کی شکایت پر سیکریٹری فوڈ کا تبادلہ کر دیا ہے اور غلام عباس نئے سیکریٹری فوڈ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے ٹریڈرز کو گندم کی فراہمی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ فوڈ کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرزکو گندم کے جاری تمام چالان روک دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید