• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان کوچین کا ناقابل تقسیم حصہ سمجھتے ہیں‘ اسحاق ڈار

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابل تقسیم حصہ سمجھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے اسحاق ڈار کو نئے سال کی مبارکباد دی، اسحاق ڈار نے بھی نئے سال کی مبارکباد دی اور چین کی مضبوط حمایت کو سراہا۔
ملک بھر سے سے مزید