کراچی (اسد ابن حسن)وزارت دفاع کا مختلف اداروں کے ڈائریکٹر جنرلز کو اہم مراسلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع کے چیف کوارڈینیٹر ایوی ایشن عرفان حسن نے مختلف ڈائریکٹر جنرلز جن میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، اینٹی نارکوٹک فورس، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر کسٹمز کو مراسلے ارسال کیے ہیں۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ اس بات کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے کہ فنکشنل کنٹرول میٹنگ کے اجلاس کا جب انعقاد کیا جاتا ہے تو میٹنگ میں سینیئر افسران کے بجائے جونیئر افسران کو بھیج دیا جاتا ہے جس اس میٹنگ کے اجلاس اور افادیت کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔